ওয়া আলাইকুমুস-সালাম ওয়া রাহমাতুল্লাহি ওয়া বারাকাতুহু।
বিসমিল্লাহির রাহমানির রাহিম।
জবাবঃ-
আলহামদুলিল্লাহ!
"আপনাকে আমার উকিল নিযুক্ত করলাম,ওমুকের সাথে আমার বিয়ে দাও" এভাবে না বলেও উকিল হবে।অর্থাৎ যারা মেয়ের কাছে বিয়ের ইজাযত নিতে যাবেন, তাদেরকেও উকিল হিসেবে গণ্য করা হবে।
ফাতাওয়ায়ে দারুল উলূম দেওবন্দ।
Fatwa : 633-492/D=08/1442
مجلس نکاح جہاں (لڑکے اور لڑکی یا اس کے وکیل کے درمیان) ایجاب و قبول ہوتا ہے اس مجلس میں دو مسلمان عاقل بالغ مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کو بطور گواہ کے موجود ہونا ضروری ہے کہ یہ گواہ ایجاب و قبول کے الفاظ اپنے کانوں سے سنیں۔
لڑکی کے پاس اجازت لینے جب جاتے ہیں یہ درحقیقت لڑکی کی طرف سے باپ کو یا اجازت لینے والے کو نکاح کرنے کا وکیل بنانا ہے جس کے لئے گواہوں کا ہونا ضروری نہیں چنانچہ بغیر گواہوں کی موجودگی کے لڑکی باپ کو یا نکاح پڑھانے والے نکاح کرنے کا وکیل بنادے تو یہ بھی جائز ہے لیکن اس موقعہ پر بھی گواہ بنالینا بہتر ہے یعنی گواہوں کی موجودگی میں اجازت لی جائے تو یہ بھی جائز بلکہ بہتر ہے۔
جس طرح اجازت لینے والا اگر غیر محرم ہے تو لڑکی کی آواز اس کے کانوں میں بغیر کسی اشتباہ کے پڑنا چاہئے اسی طرح غیر محرم گواہوں کے کانوں میں بھی پڑنا چاہئے۔ لیکن عورتوں کے مجمع میں اس پر قابو پانا کہ لڑکی کی آواز میں کوئی اشتباہ نہ ہو بہت مشکل ہے۔ اسی لئے بہتر ہے کہ لڑکی کا باپ یا بھائی اجازت لے اور عورتوں کی بھیڑ سے الگ جگہ میں اجازت لے اس وقت دو محرم گواہ بھی ہوجائیں تو بہتر ہے۔
واضح رہے کہ اجازت کے وقت کے گواہ صرف اجازت کے گواہ ہیں اسی لئے ضروری نہیں کہ یہی مجلس نکاح میں عقد نکاح کے بھی گواہ بنائے جائیں مجلس نکاح کے گواہ دوسرے بھی ہوسکتے ہیں۔